سوہا علی خان اور کنال خیمو نے اپنی نئی کتاب ’انی اور بیبو فائنڈ ایچ ادر‘ لانچ کردی

ممبئی ،اپریل۔ بولی وڈ اداکارہ سوہا علی خان اور ان کے اداکار شوہر کنال خیمو نے گزشتہ روز اپنی نئی کتاب لانچ کی۔ اس کتاب کا نام ’انی اور بیبو فائنڈ ایچ ادر‘ ہے۔ رونمائی تقریب میں سوہا علی خان کے اداکار بھائی سیف علی خان، کرینہ کپور خان اور ان کے بیٹے تیمور نے شرکت کی۔ سوہا علی خان اور کنال نے اس ایونٹ کے دوران کی تصاویر اور ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی۔سوہا علی خان اور کنال خیمو نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ سوہا علی اور کنال نے لکھاکہ ’اور آخر کار یہ ہوگیا! ‘انی اینڈ بیبو فائنڈ ایچ ادر‘ آن لائن اور آپ کے نزدیکی بک اسٹور پر دستیاب ہے۔ یہ بطور شریک رائٹر ہماری پہلی چلڈرن کتاب ہے‘۔ سوہا علی خان-کنال نے لکھاکہ ’سبھی بچے پیار کرنے والے ساتھی کا تصور کرتے ہیں، اور انی کے لئے وہ ساتھی اس کا نیا لٹل پپی ہوگا، بیبو! ’اینی فائنڈ ایچ ادر‘ دوستی اور فیملی کی ایک دل کو چھو لینے والی کہانی ہے‘۔سوہا علی-کنال نے مزید لکھاکہ ’اور ایک ایسی کہانی جس میں ہم نے اپنا پورا پیار لٹایا ہے۔ یہ اینی اینڈ بیبو بک کی سیریز کی پہلی کتاب ہے!! برائے مہربانی اپنی کاپی حاصل کرنے کے لئے بایو میں لنک پر جائیں‘۔سوہااورکنال نے لکھاکہ’اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اسے پڑھنے کا اتنا ہی انجوائے کریں گے، جتنا ہم نے اسے لکھنا پسند کیا تھا! ہماری کہانی کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے پینگوئن انڈیا کا شکریہ‘۔سوہا علی خان اور کنال خیمو نے بک لانچ کرنے میں مدد کرنے کے لئے کرینہ کپور کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھاکہ’کتاب لانچ میں ہماری مدد کرنے کے لئے کرینہ کپور خان کا شکریہ!۔کرینہ کپور خان نے بھی کمنٹ میں لکھا، ’آپ دونوں کو پیار، ڈنر پر ملتے ہیں‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے اسمائلی اور دل والے ایموجی بھی کمنٹ میں شامل کیا۔

 

Related Articles