ایم سی ڈی انتخابات کے دن 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے چلے گی میٹرو

نئی دہلی، دسمبر۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعہ کو کہا کہ قومی دارالحکومت میں میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے انتخابات کے دن 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے تمام میٹرو لائنوں پر ٹرین خدمات شروع ہو ں گی۔ ڈی ایم آر سی کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز انوج دیال نے یہاں بتایا کہ 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے تمام لائنوں پر تمام ٹرمینل اسٹیشنوں سے ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی۔مسٹر دیال نے کہا کہ صبح 6 بجے کے بعد ٹرینیں اتوار کے معمول کے کے مطابق پورے دن چلیں گی۔

Related Articles