دہلی سے بدری ناتھ جارہی کارحادثہ کا شکار

نئی تہری، (اتراکھنڈ)  نومبر ۔ شری بدری ناتھ دھام کے کپاٹ بندہونے سے پہلے درشن کے لئے دہلی سے جارہے ایک خاندان کی کار ہفتہ کو رشیکیش سری نگرروڈ پر حادثہ کا شکار ہو گئی۔اتراکھنڈ حکومت کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ کرراحت اور بچاؤ کام شروع کیا اور کار میں سوارکنبہ کے تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار رشیکیش سری نگر موٹر وے پر گولرکے قریب سڑک سے تقریباً 20-25 میٹر دور کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے وقت کار میں تین افراد میاں بیوی اور ان کا بچہ سوار تھے۔

 

Related Articles