کھڑگے، سونیا نے اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، نومبر ۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔کانگریس صدر مسٹرکھڑگے اور یو پی اے کی چیئرپرسن محترمہ سونیا گاندھی آج صبح شکتی استھل پہنچ کر سابق وزیر اعظم آئرن لیڈی اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔کانگریس نے ٹویٹ کیا، کانگریس صدر مسٹرکھڑگے اور یو پی اے کی چیئرپرسن محترمہ سونیا گاندھی نے شکتی استھل پہنچ کر سابق وزیر اعظم آئرن لیڈی اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیاہندوستان کی سلامتی اور سالمیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والیں آئرن لیڈی کو قوم خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اندرا پریہ درشنی گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو سیاسی طور پر بااثر نہرو خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کے والد جواہر لال نہرو اور والدہ کملا نہرو تھیں۔ اندراگاندھی کو ان کی ’گاندھی‘ عرفیت فیروزگاندھی سے شادی کے بعد ملی تھی۔ وہ 1966 سے 1977 تک مسلسل تین بار ملک کی وزیر اعظم رہیں اور پھر چوتھی مدت کارمیں 1980 سے 1984 میں ان کے سیاسی قتل تک وہ ملک کی وزیر اعظم تھیں۔ وہ ملک کی پہلی اور واحد خاتون وزیراعظم تھیں۔