ہالی ووڈ اداکار بروس ویلیس کس نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں؟
لاس اینجلس،نومبر۔معروف ہالی ووڈ اداکار بروس ویلیس اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بروس ویلیس کے دوست سلویسٹر اسٹالون نے آگاہ کیا ہے کہ اداکار ایک ’آفیشیا‘ نامی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں اور بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔سلویسٹر اسٹالون نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ’بروس ویلیس کو اپنی اس بیماری کی وجہ سے دوسروں سے گفتگو کرنے میں کافی مشکل پیش آرہی ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ’اپنے دوست سے بات نہ کر پانا میرے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ہے اور میں یہ احساس مجھے اندر سے ختم کررہا ہے‘۔یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ ’آفیشیا‘ ایک ایسی حالت ہے جو انسان کے بولنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) نے’آفیشیا‘ کو ایک نفسیاتی بیماری کے طور پر بیان کیا ہے کیونکہ اس بیماری میں انسان کو بولنے اور سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ بروس ویلیس ایک دن کسی بھی بات کو سمجھنے یا اپنی بات کا کسی سیاظہار کرنے کی صلاحیت کو کھوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ 67 سالہ بروس ویلیس کی خرابیٔ صحت کی خبر پہلی بار مارچ 2022ء میں منظرِ عام پر آئی تھی۔جس کے بعد اداکار کے اہل خانہ نے یہ اعلان کیا تھا کہ لیجنڈ امریکی اداکار ’آفیشیا‘ کی تشخیص کے بعد اپنے فلمی کیریئر کو مزید جاری نہیں رکھیں گے اور دوبارہ اسکرین پر نظر نہیں آئیں گے۔