دھنکھڑ نے اتراکھنڈ کی خوشحالی اور ترقی کی خواہش کی

نئی دہلی، نومبر۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ نے ریاست اتراکھنڈ کی خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’دیو بھومی‘بتایا ہے۔بدھ کو اتراکھنڈ ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ دیو بھومی اتراکھنڈ اپنے روحانی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور جنگلی حیات کے تنوع کے لیے جانا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ ریاست کے یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو نیک خواہشات۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا ’’ریاست اتراکھنڈ اور اس کے لوگوں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے میری نیک خواہشات‘‘۔

Related Articles