اْروشی نے گلے میں رشبھ پنت کی ’سِلور چین‘ پہن رکھی ہے؟ ویڈیو پر تبصرے

ممبئی،اکتوبر۔ حال ہی میں بھارتی اداکارہ اْروشی روتیلا نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی ہے جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں اداکارہ نے ایک چاندی کی چین پہن رکھی ہے جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو لگتا ہے کہ یہ چین رشبھ پنت نے انہیں دی ہے، کیونکہ کرکٹر بھی اس طرح کی چین پہنے رہتے ہیں، ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ’واہ اب گلے میں پنت بھائی کی چین بھی آگئی‘۔یاد رہے کہ جیسے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا پہنچی تو اْروشی بھی آسٹریلیا پہنچ گئیں تھیں جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ اداکارہ رشبھ پنت کا تعاقب کر رہی ہیں۔گزشتہ دنوں یہ افواہ اڑنے لگی کہ اروشی اور پنت ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ دراصل دونوں کو کئی مرتبہ ممبئی میں ریسٹورنٹس اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔لیکن اس کے بعد رشبھ پنت نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ایشا نیگی کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا۔ کرکٹر نے انسٹاگرام پر ایشا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’ بس آپ کو خوش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ ہی میری خوشی کی وجہ ہو‘۔جبکہ اْروشی نے میڈیا رشبھ کا نام لیے بغیر ان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان سے ملنے ہوٹل آئے تھے اور کئی گھنٹوں ان کا انتظار کر کے واپس چلے گئے کیونکہ اداکارہ سو گئی تھیں اور اس پر انہیں افسوس ہے تاہم رشبھ نے اْروشی کی ان باتوں کو بھی جھوٹ قرار دیا تھا۔

Related Articles