جیکلین کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع

نئی دہلی، اکتوبر ۔ دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکلین فرنینڈس کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔خصوصی جج شیلیندر ملک نے محترمہ فرنانڈیز کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے معاملے کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔26 ستمبر کو خصوصی عدالت نے 50,000 روپے کے ذاتی مچلکے کی شرط پر محترمہ فرنانڈیز کو ضمانت دی تھی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت محترمہ فرنانڈیز کے خلاف 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

 

Related Articles