سیتا رمن نے بھگوان وینکٹیشور کی پوجا کی

ترومالا، اکتوبر۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جمعرات کو اپنے دو روزہ دورے کے دوران آندھرا پردیش کے تروپتی مندر پہنچیں، جہاں انہوں نے تروملا میں بھگوان وینکٹیشور سوامی کی پوجا کی۔تروملا تروپتی دیواستھانم (ٹی ٹی ڈی) ٹرسٹ بورڈ کے چیئرمین وائی وی سبا ریڈی اور ایگزیکٹو آفیسر اے وی دھرما ریڈی نے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کا خیرمقدم کیا اور انہیں سری وینکٹیشور سوامی کے درشن کرائے۔درشن کے بعد، محترمہ سیتا رمن کو رنگانائیکل منڈپم میں پنڈتوں کے ذریعہ ‘ویدشیراوچنم’ پیش کیا گیا، جس کے بعد ‘تیرتھ پرسادم’ کی تقسیم ہوئی۔آندھرا پردیش کے وزیر خزانہ بی راجندر ناتھ ریڈی، تروپتی کے ایم پی، ڈاکٹر گرومورتی اور دیگر بھی موجود تھے۔مرکزی وزیر خزانہ نے بدھ کو تروپتی کے قریب تروچنور میں دیوی پدماوتی امماوری مندر میں پوجا کی تھی۔

 

Related Articles