شادی کے بعد زندگی پر کیا اثر پڑا؟ کترینہ کیف کھل کر بول پڑیں

ممبئی ،اکتوبر۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ شادی نے میری زندگی کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کردیا ہے۔میڈیا کو ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہا کہ وکی کوشل بہت زبردست انسان ہیں تاہم ہماری فلمی مصروفیات کی بنا ءپر ہمیں بہت کم وقت ایک ساتھ گزارنے کا موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی زندگی میں شادی بہت بڑا موقع ہوتا ہے کیونکہ آپ اب اپنی زندگی کسی دوسرے کے ساتھ گزار رہے ہیں اور ساتھ رہ رہے ہیں۔کترینہ نے کہا کہ شادی بہت خوبصورت اور بہت بہت زبردست ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی نے میری زندگی کو بہت تبدیل کردیا ہے بلکہ ہمیشہ کیلئے تبدیل کردیا ہے۔ اپنی پسندیدہ فلم بارے سوال پر کترینہ نے بتایا کہ بھول بھلیاں 2 دیکھ کر دل نہیں بھرا یہ ایک ایسی فلم ہے جسے وہ بار بار دیکھنا چاہتی ہیں۔

Related Articles