کبھی بھی تحفے میں پالتو جانور نہیں دینے چاہئیں، سدھارتھ ملہوترا

ممبئی،اکتوبر۔بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار سدھارتھ ملہوترا نے میزبان کرن جوہر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے بلے ’ایڈورڈ‘ کو بہت یاد کرتے ہیں۔سدھارتھ ملہوترا نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ساتھ 2012ء میں ڈیبیو کیا تھا۔سدھارتھ اور عالیہ 2016ء میں کپور اینڈ سنز ریلیز ہونے تک ڈیٹنگ بھی کر رہے تھے۔سدھارتھ نے ہی عالیہ بھٹ کو بِلا تحفے میں دیا تھا، کرن جوہر کے ساتھ ریپڈ فائر راؤنڈ میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پچھلے ریلیشن شپ سے یہ سیکھا کہ کبھی بھی تحفے میں پالتو جانور نہیں دینے چاہئیں۔کرن نے سوال کیا کہ کوئی ایک چیز جو آپ عالیہ بھٹ سے چرانا چاہیں، سدھارتھ کا کہنا تھا کہ ’بِلا، ایڈورڈ‘۔

Related Articles