نشے کے کاروبار کے خلاف ایکشن پر اوما نے کی شیو کی تعریف

بھوپال، اکتوبر ۔شراب بندی کو لیکر اپنے سخت رویوں کے لئے مشہور بی جے پی کی سینئر لیڈر اوما بھارتی نے منشیات کے کاروبار کے خلاف کی گئی کارروائی کے لیے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ان اقدامات کو قابل مبارکباد قرار دیا ہے۔وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ہفتہ کی صبح پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسران کی میٹنگ کی۔ اس میں انہوں نے ریاست میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار، حقہ لاؤنج وغیرہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد ریاست بھر میں پولیس متحرک ہوگئی ہے اور کارروائی شروع کردی ہے۔ شراب بندی کے لئے اپنے باغی تیوروں کے لئے مشہور سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بڑے بھائی ہمارے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے کل سے ہی نشہ سے نجات کی مہم شروع کر دی ہے۔ جس طرح سے حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ حقہ بار لاؤنج اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار کو تباہ کرنے کے لیے سخت اقدامات کریں، وہ قابل تعریف ہے۔

 

Related Articles