بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا اب جاسوس کے روپ میں نظر آئیں گی

ممبئی،ستمبر۔ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پری نیتی چوپڑا جلد بڑے پردے پر جاسوسی کرتی نظر آئیں گی۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی آنے والی فلم کا اعلان کرتے ہوئے اس کا ٹیزر اپ لوڈ کیا ہے پری نیتی نے بتایا کہ وہ اپنی نئی فلم ’کوڈ نیم: ترنگا‘ میں انٹیلی جنس ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔پری نیتی چوپڑا نے مزید لکھا کہ ’اپنے ملک کے لیے مشن کرنے پر اعزاز ہے، ایکشن کو شروع کرتے ہیں‘۔ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم کے زریعے پری نیتی چوپڑا ایک طویل عرصے کے بعد بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ ان کے ساتھ ہارڈی سندھو اور شَرد کیلکر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ، فلم کیہدایتکار رِبھو داس گپتا ہیں۔یاد رہے کہ فلم کوڈ نیم: ترنگا کی کہانی ایک انٹیلی جنس ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ملک کی حفاظت کے لیے دشمن کا مقابلہ کرتی ہے۔

Related Articles