جانی ڈیپ سابقہ اہلیہ سے جیتنے کے بعد وکیل سے ’ڈیٹنگ‘ کر رہے ہیں؟

لاس اینجلس،ستمبر ۔ ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ سابقہ اہلیہ کے خلاف مقدمہ جیتنے کے بعد خاتون وکیل سے ڈیٹنگ کرنے لگے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ آج کل ایک وکیل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں، مذکورہ وکیل جانی ڈیپ کی وہ وکیل تھیں جنہوں نے اْنہیں برطانوی میڈیا ’دی سن‘ کی جانب سے دائر کیے گئے ایک مقدمے میں جتوایا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 59 سالہ جانی ڈیب کا اپنی وکیل کیملی واسکیز معاشقے کی افواہیں رواں سال کے وسط سے زیرِ گردش تھیں جنہیں وکیل کیملی واسکیز نے مکمل جھوٹ قرار دے کر رَد کر دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ جانی ڈیپ وکیل کیملی واسکیز کے بجائے خاتون وکیل جوئیل وِچ سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیملی واسکیز نے جانی ڈیب کو سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے لگنے والے الزامات سے بری اور اْن کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں جتوایا تھا۔

 

 

Related Articles