یوگی نے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سریش رائنا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
لکھنؤ، ستمبر۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندوستانی کرکٹ کو ایک نئی بلندی پر لے جانے والے ریٹائرڈ کرکٹر سریش رائنا کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور ریاست کو رائنا پر ناز ہے۔رائنا کا تعلق اتر پردیش سے ہے، انہوں نے منگل کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ ہندوستانی کرکٹ میں رائنا کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے یوگی نے ٹویٹ کیاکہ "پیارے سریش رائنا! اگرچہ آپ نے آج تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ کے اندر ابھی بھی کافی ‘کرکٹ باقی ہے۔اپنی شاندار اسپورٹس مین شپ کے ساتھ آپ نے ہندوستانی کرکٹ کو نئے افق پر لے گئے ہیں۔ اتر پردیش کو آپ پر فخر ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں یوگی نے رائنا کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ "ہندوستان کی جیت، جو آپ کی دلیرانہ اننگز سے مشکل وقت میں یقینی بنائی ہے، ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گی۔ غیر معمولی کھیل اور غیر معمولی ٹیم اسپرٹ کے ساتھ آپ کی کارکردگی ملک اور ریاست کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک ہے۔ زندگی کی نئی اننگز کے لیے میری نیک خواہشات۔