لیونارڈو ڈی کیپریو نے گرل فرینڈ کیملا مورون سے راہیں جدا کرلیں

نیویارک، ستمبر۔ معروف امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنی گرل فرینڈ، امریکی ماڈل کیملا مورون سے راہیں جدا کرلی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 4 سال سے زائد عرصے تک قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیملا مورون کے درمیان بریک اَپ ہوگیا ہے۔آخری بار ان دونوں کو ایک ساتھ 4 جولائی کو امریکا کے یومِ آزادی کے موقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔اس جوڑی کی پہلی ملاقات 2017ء میں ہوئی تھی، لیکن دونوں نے کافی عرصیتک اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا۔ کیملا مورون نے پہلی بار بطورگرل فرینڈ لیونارڈو کے ساتھ 2020ء کے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی تھی۔اس کے بعد دونوں کو ستمبر 2021ء میں یو ایس اوپن میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔تاہم، رپورٹس کے مطابق جون میں کیملا مورون کے 25 برس کے ہوتے ہی اداکار نے ان سے اپنا رشتہ ختم کردیا تھا۔رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ذرائع نے لیونارڈو اور کیملا کے درمیان بریک اَپ ہونے کی تصدیق کی ہے، لیکن علیحدگی کی وجہ نہیں بتائی۔

Related Articles