ایلون مسک آج کل ‘روزے’کیوں رکھ رہے ہیں؟

نیویارک،اگست۔دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اپنے بڑھتے جسمانی وزن سے پریشان ہیں اور اس کی روک تھام کے کافی کچھ کررہے ہیں۔کچھ عرصے پہلے ان کی ایک ساحلی مقام میں تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس میں ان کی توند نکلی ہوئی تھی۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جسمانی وزن میں کمی لانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے وہ آج کل ‘روزے’ رکھ رہے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ زیادہ وقت خالی پیٹ رہتے ہیں۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ ایک دوست کے مشورے سے ایسا کررہے ہیں اور خود کو صحت مند محسوس کررہے ہیں۔ٹوئٹر میں ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک اس طریقہ کار سے جسمانی وزن میں 9 کلو گرام سے زیادہ کمی لاچکے ہیں۔ایک اور صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کچھ وقت ورزش کے لیے بھی نکالتے ہیں۔ایلون مسک کو کھانا پسند ہے مگر اب جاکر انہوں نے اپنی صحت پر غور کرنا شروع کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ورزش کرنا پسند نہیں کرتے مگر جسمانی سرگرمیاں صحت کے لیے ضروری ہیں۔

Related Articles