باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم ’اوتار‘ کا سیکوئل کب ریلیز ہوگا؟

نیویارک،اگست۔2009 میں ریلیز ہونے والی مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ فلم ’اوتار‘ کا سیکوئل رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔شائقینِ فلم کا انتظار ختم ہوا کیونکہ 13 سال بعد ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم کا دوسرا حصہ اوتار 2: دی وے آف واٹر ریلیز کیلئے تیار کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فلم کا دوسرا حصہ 16 دسمبر 2022 میں ریلیز ہورہا ہے جس کا دورانیہ 3 گھنٹے کا ہوگا اوتار 2 کی زیادہ ترعکسبندی زیرآب ہوئی ہے جبکہ یہ اس مرتبہ اسے نئے 4K ڈائنامک ریزولوشن میں پیش کیا جائے گا۔جبکہ 23 ستمبر کو فلم کا پہلا حصہ یعنی ’اوتار‘ کو ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں ریلیز کیا جا رہا ہے تاکہ شائقین کی سیریز کے دوسرے حصے کیلئے دلچسپی بڑھائی جا سکے۔یاد رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی اس مشہورِ زمانہ فلم نے 2 ارب 84 کروڑ ڈالرزکا ریکارڈ بزنس کیا تھا اس بات کا قوی امکان ہے کہ دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد اوتار کا لائف ٹائم بزنس 3 ارب ڈالرز کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

Related Articles