رنبیر اور عالیہ کے گھر ننھے شہزادوں کی کلکاریاں گونجنے کی پیشگوئی

ممبئی ،جولائی ۔ بولی وڈ اسٹار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ بلکہ ذاتی زندگی کے حوالے سے کافی سرخیوں میں ہیں۔ رواں سال اپریل میں دونوں کی شادی ہوئی تھی جس میں صرف ان کے قریبی دوست ہی شریک تھے۔ شادی کے تین ماہ بعد عالیہ نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حاملہ ہیں۔ اب ایک بار پھر جوڑے کی طرف سے دوہری خوشخبری سامنے آ رہی ہے۔ان دنوں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور دونوں اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنے بچے کی آمد کے مرحلے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اب میڈیا رپورٹس کے مطابق خبر ہے کہ رنبیراورعالیہ جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایک مشہور نجومی نے پیشینگوئی کی ہے کہ ننھے شہزادوں کی کلکاریاں اس جوڑے کے گھر میں گونجیں گی۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔دریں اثناء بولی وڈ فلم ’برہماسترا‘ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی مرتبہ پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے، ایک ساتھ ان کی پہلی فلم کا پہلا گانا ’کیسریا‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔عالیہ بھٹ نے ’کیسریا‘ کے بارے میں اپنے جذبات کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ’کیسریا‘ ایک ایسا احساس ہے جسے کوئی شخص خوشی یا کسی چیز سے اپنے انتہائی لگاؤ کے وقت محسوس کرتا ہے، جب بھی یہ گانا سنتی ہوں تو یہ مجھے اپنے ساتھ بہا کر لے جاتا ہے۔رنبیر کپور نیکہا کہ گانے کے ٹیزر سے ہی اس کی تازگی اور خوشبو لوگوں کے دلوں تک پہنچ چکی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر ایان مکھرجی نے کہا کہ پریتم، ارجیت اور امیتابھ بھٹیچاریہ کے ساتھ ’کیسریا‘ پر کام کرنا ایک یادگار تجربہ ہے۔

Related Articles