بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی جیپ نے فلسطینی بچہ روند ڈالا

مقبوضہ بیت المقدس،جولائی۔بدھ کی شام ایک اسرائیلی فوجی جیپ نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پرایک بچے کو کچل ڈالا۔ دوسری طرف قابض فوج کی بھاری نفری نے بدھ کے روز باب العامود کیمقام پر چھاپہ مارا اور فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔ توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔عینی شاہدین نے کہا کہ قابض فوج ایک جیپ باب العامود کے علاقے میں داخل ہوئی جہاں جیپ بے ایک بچے یوسف مطور کوکچل ڈالا۔بیت المقدس کیایک مقامی شہری حسام مسالمہ نے بتایا کہ زخمی بچے مطور کو کچلنے والے فوجی وہاں سے فرار ہوگئے جب کہ بچے کو شدید زخمی حالت یمیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ادھر بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے باب العامود کے مقام پر چھاپہ مارا اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کیا۔

Related Articles