بہت خوش قسمت ہوں، اللّٰہ نے حج کیلئے چْنا: ثنا خان

ممبئی،جولائی۔اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اْنہیں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے چْنا۔ ثناء خان نے عرفات سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ ہم عرفات میں ہیں اور جب ہم کْھلے میدان میں جائیں گے تو وہ جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔اْنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا بہت احسان ہے، ہمیں حج کے لیے چْنا اور ہمیں کثرت سے دْعا کرنی ہے، اپنے گناہوں کی بخشش کروانی ہے۔سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ رواں سال حج نہیں کرسکے، وہ بھی کثرت سے دْعا کریں کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی دْعا سْنتے ہیں۔ ثناء خان نے مزید کہا کہ ان شاء اللّٰہ! اگلے سال آپ لوگ یہاں حاجی بن کر آئیں گے۔خیال رہے کہ ثناء خان نے 2020ء میں ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ثناء￿ خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گْزاریں گی۔

Related Articles