بچے کی جلد آمد کی خبر کے بعد عالیہ اور رنبیر کے ہاں خوشیوں کا سماں

ممبئی،جون۔حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی مشہور بالی ووڈ جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد کی خبر سے ان کے گھر میں خوشیوں کا سماں ہے۔اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ سونی رازدان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جلد والدین بننے والے اس جوڑے کی ان دیکھی تصویر شئیر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’شکر گزار ہوں، دونوں کا خاندان مزید بڑھے‘‘۔اس سے قبل انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی عالیہ بھٹ کی پوسٹ شئیر کرتے ہوئے خدا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس نے ضرورت سے زیادہ نوازا ہے۔اداکارہ عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے ننھے مہان کی آمد کی خبر پر ان کی ایک تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں ان کے لیے ’’ماں اور باپ‘‘ (MOM and DAD) کے الفاظ استعمال کئے۔ جس پر ردیھما کپور نے انہیں ’’ہیلو ماسی (خالہ)‘‘ کہہ کر مبارک باد پیش کی۔اداکار رنبیر کپور کی بہن ردیھما کپور نئے والدین بننے والی اس جوڑی کی تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔پہلی بار فلم برھامسترا میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والی اس جوڑی نے عالیہ بھٹ کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد کی خبر ایک تصویر شیئر کرکے دی تھی۔ جس میں اْن کے ہمراہ اْن کے شوہر رنبیر کپور بھی موجود ہیں، جب کہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ اسپتال میں موجود ہیں اور اپنا الٹراساؤنڈ کروا رہی ہیں۔

 

Related Articles