آپریشن میں پیچیدگی ، زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے برازیلی ملکہ حسن کی موت ہوگئی

برازیلیا ،جون۔مس برازیل کا ٹائٹل جیتنے والی سابق ملکہ حسن آپریشن میں ہونے والی پیچیدگی کے باعث 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق گلیسی کوریا نامی ملکہ حسن کی آپریشن کے دوران خون زیادہ بہہ جانے اور حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث موت ہوگئی۔ گلیسی کوریا کی ایک نجی کلینک میں اپریل کے مہینے میں سرجری ہوئی تھی جس کے بعد وہ کوما میں چلی گئیں۔ دو مہینے تک کوما میں رہنے کے بعد گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد ماڈل کو برین ہیمرج اور ہارٹ اٹیک ہوا، وہ 77 روز تک کوما میں رہیں۔ گلیسی کوریا کو سنہ 2018 میں مس برازیل قرار دیا گیا تھا۔

 

Related Articles