کرینہ کپور کی انوشکا شرما کو ا نکی سالگرہ کی مبارکباد

ممبئی،جون۔بالی ووڈاداکارہ انوشکا شرما نے جیسے ہی ہفتہ کو اپنی 33 سال منائی،انکے دوستوں دیگر اداکاروں اور مداحوں نے سواشل میڈیا پر انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جن میں بالیووڈ اداکارہ کرنیہ کپور بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالیووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ا نوشکا شرما کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔اداکارہ کرینہ نے انوشکا شرما کی شادی تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا "ٹریل بلیزنگ @anushkasharma کو سالگرہ مبارک ہو۔”واضح رہے کہ تصویر میں انوشکا ویرات کے ساتھ اپنی شادی کے لیے دلہن کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔اس تصویر کو ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا کو ان کی شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر شیئر کی تھی۔انوشکا شرما نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کی شروعات شاہ رخ خان کے ساتھ رب نے بنا دی جوڑی سے کی اور انہوں نے اپنی کامیاب فلموں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، 2014 میں اپنی پروڈکشن کمپنی کلین سلیٹ فلمز کا آغاز بھی کیا۔انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے دسمبر 2017 میں شادی کی اور اس سال کے شروع میں وہ ایک بیٹی کے والدین بھی بن گئے۔

Related Articles