بہار کونسل انتخاب : این ڈی اے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ، نتیش ہوئے شامل
پٹنہ ،جون ۔ بہار کونسل کی سات سیٹوں پر ہونے والے انتخاب کیلئے آج قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے چار امیدواروں نے اپنا پرچہ داخل کیا ۔این ڈی اے کی حلیف جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) امیدوار آفاق احمد اور رویندر سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے امیدوار ہری سہنی اور انیل شرما نے جمعرات کو اسمبلی سکریٹری میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی موجود گی میں اپنا ۔ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔نامزدگی کے دوران مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نندر ائے ، نائب وزیراعلیٰ تارکشور پرساد ، نائب وزیراعلیٰ رینودیوی ، جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ ، سابق وزیراعلیٰ اور رکن پارلیمنٹ سشیل کمار مودی ، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال ، جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے صدر اپندر کشواہا ، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا سمیت بہار کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ ، اراکین اسمبلی ، اراکین کونسل اور دیگر نمائندے موجود تھے ۔واضح رہیکہ بہار کونسل کی سات سیٹوں کے لئے 20 جون کو ووٹنگ ہوگی ۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 09 جو ن ہے ۔ وہیں اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) نے قاری صہیب ، اشوک پانڈے اور منی رجک کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔آرجے ڈی کے یہ تینوں امیدوار اپنا ۔ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔