کپل شرما نے 25 سالہ اداکارہ کا ہیرو بننے پر اکشے کمار کو ٹرول کردیا

ممبئی،مئی۔ نامور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو میں اکشے کمار کی ٹرولنگ کرڈالی۔ 54 سالہ اکشے کمار فلم پرتھوی راج کی پروموشن کے سلسلے میں کپل شرما شو میں شریک تھے، جبکہ ان کے ہمراہ 25 سالہ اداکارہ منوشی چھلار بھی موجود تھیں۔ مذکورہ پروگرام کا ایک ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر ہوا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما اکشے کمار کو ٹرول کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب وہ اسکول میں تھے تو اکشے کمار کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ اور عائشہ جھلکا ان کی ہیروئن آتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کالج پہنچے تو ان کے سامنے کترینہ کیف اور بپاشا باسو ہیروئن آنے لگیں۔ کپل شرما کا کہنا تھا کہ ہم تو بس اکشے کمار کی ہیروئنز کے انٹرویو کرنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔

Related Articles