حکومت نے غریبوں کے لیے آٹا بھی مہنگا کر دیا: پرینکا

نئی دہلی، مئی۔اتر پردیش کی کانگریس جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ حکومت ریاستوں کے لئے گیہوں کا کوٹہ کم کرکے غریبوں سے روٹیاں چھینے کا کام کر رہی ہے۔محترمہ پرینکا وڈرا نے کہاکہ ‘ساری کٹوتیاں صرف غریبوں کے لیے ہی کیوں؟ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے آٹا مہنگا کر کے غریبوں کی پہنچ سے دور کر دیا اور اب غریبوں کا گندم ‘راشن کے تھیلے سے بھی چھینے کی تیاری ہے۔ چند دن پہلے تک پوری دنیا کا پیٹ بھرنے کا دعویٰ کیا جاتا تھا اور اب حکومت صرف ملک کے عوام کے لیے گندم کا کوٹہ کیوں کم کر رہی ہے؟اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ اگلے ماہ سے اتر پردیش میں لوگوں کو گندم کے بجائے چاول مفت ملے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مرکزی حکومت نے اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں کو دستیاب گندم کے کوٹے میں کافی کمی کر دی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ گندم کے بجائے اب چاول کا کوٹہ بڑھایا جائے گا۔

Related Articles