وزیر اعلیٰ نے ودھان سبھا واقع جدید تصویر گیلری اور نیوا سیوا کیندر کا افتتاح کیا
لکھنؤ:مئی۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب ستیش مہانا کی موجودگی میں ودھان سبھا میں واقع جدید تصویر گیلری اور نیوا سیوا کیندر کا افتتاح کیا۔افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے نیوا سیوا کیندر کا معائنہ کیا اور اس کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے جدید قانون ساز اسمبلی آڈیٹوریم کا بھی دورہ کیا۔ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے وزیر اعلیٰ کو آئندہ اجلاس میں ای ودھان کے آپریشن کے بارے میں جانکاری دی۔واضح رہے کہ نیوا (نیشنل ای ودھان ایپلیکیشن) سروس سینٹر میں اراکین اسمبلی، ودھان سبھا سکریٹریٹ اور ریاستی حکومت کے مختلف افسران کو ای سے متعلق کاموں پر واقفیت/تربیت فراہم کی جائے گی۔ نیوا سیوا کیندر میں جدید کمپیوٹر کے ساتھ تربیت اور مواصلات کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ،وزیر مالیات اور پارلیمانی امور جناب سریش کھنہ، وزیر مملکت (آزاد چارج) ٹرانسپورٹ جناب دیاشنکر سنگھ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، پرنسپل سکریٹری قانون ساز اسمبلی جناب پردیپ دوبے موجود تھے۔ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔