عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈجانے سے قبل ہی میدان مارلیا

ممبئی ،اپریل۔ بالی ووڈ کی معروف عالیہ بھٹ اگلی منزل ہالی ووڈ ہے جہاں قدم رکھنے سے پہلے ہی انہوں نے دنیا کی معروف ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہوکراپنا آپ منوا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انفلوئنسرمارکیٹنگ حب نے عالیہ کو کو انسٹاگرام کی 10 بڑی شخصیات میں شامل کیا ہے جو لاکھوں افراد پرمختلف طریقوں سے اثراندازہورہی ہیں۔اس حوالے سے شائع کی جانے والی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اس فہرست میں چھٹے نمبرپرہیں۔عالیہ کے علاوہ دیگرمعروف شخصیات میں فلم سپائیڈرمین سے شہرت پانے والی اداکارہ زندایا سرفہرست اور ٹام ہالینڈدوسرے نمبرپرہیں، اس کے علاوہ ڈوین دی راک جانسن، جنوبی کوریا کے ریپر جے ہوپ اور ول اسمتھ بھی شامل ہیں۔انسٹاگرام پرعالیہ بھٹ کو 6 کروڑ 41 لاکھ سے زائد افرادفالوکررہے ہیں اور اداکارہ کی پوسٹ پرصارفین کی سرگرمیوں کی شرح ساڑھے تین فیصد یعنی 19 لاکھ ہے۔انسٹاگرام پراتنے فالوورزاور ان کی سرگرمیوں کے ساتھ چھٹے نمبر پرآنیوالی عالیہ نے ببالترتیب ساتویں، نویں اوردسویں پوزیشن پر براجمان جینیفر لوپیز، کرائسٹ ہیمس ورتھ اور رابرٹ ڈانی جونیئرکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دیگربھارتی اداکاروں میں پریانکا چوپڑا، اکشے کمار،شردھا کپوراوررشمیکا مندانا بالترتیب تیرہویں ، چودہیں، اٹھارہویں اورانیسویں نمبر پر ہیں۔

Related Articles