متحدہ عرب امارات میں انگین آلتان کے نام بڑا اعزاز

دبئی،اپریل ۔ دْنیا بھر میں مقبول تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی تاریخی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان دوزیتان کو متحدہ عرب امارات میں ایک بڑا اعزاز مل گیا ہے۔انگین آلتان دوزیتان متحدہ عرب امارات کے مشہور انگریزی اخبار’گلف نیوز‘ کے میگزین’دی کیوریٹر‘ کے موسم بہار کے لیے شائع ہونے والے چوتھے ایڈیشن کے سرورق پرنظر آئیں گے۔تْرک اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اماراتی میگزین کے سرورق کی تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے میگزین کے سرورق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے فخر کے ساتھ دی کیوریٹر میگزین کے موسم بہار کے چوتھے شمارے کو تیار کروایاہے۔اْنہوں یہ موقع فراہم کرنے پر میگزین کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles