ورن دھون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی
ممبئی،اپریل۔ بالی ووڈ اداکار ورن دھون ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے، مداحوں نے پولیس حکام سے اداکار کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔اکثر بالی ووڈ فلموں میں پولیس و سرکاری افسران کو کسی بااثر شخصیت یا سیاست دان کے تابع دکھایا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے جس کی واضح مثال کامیڈی و ایکشن ہیرو ورن دھون پر ہونے والا ٹریفک چالان ہے۔ورن دھون ان دنوں کانپور میں اپنی نئی فلم ’باوال‘ کی شوٹنگ میں ہیں جہاں انہیں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ورن دھون کے خلاف ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر کارروائی ہوئی تو مداحوں نے پولیس کمشنر نے اداکار کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔الکا مشرا نامی مداح نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور ایک ناداشت جمع کرائی جس کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے ٹریفک پولیس کے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور تحقیقات کا حکم دیا۔