امیتابھ نے جو خلا چھوڑا اسے یش نے پر کیا، کنگنا رناوت

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کی متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف، اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم کے جی ایف: چیپٹر 2 میں کام کرنے والے اداکار یش کا تقابل بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن سے کرتے ہوئے کہا کہ امیتابھ نے جو خلا 1970 اور 1980 کے عشرے میں چھوڑا تھا اسے یش (نوین کمار گوڈا) نے پر کیا ہے۔اتوار کو کنگنا نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی تحریر میں یش کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ غصیلے نوجوان کا کردار جسے گزشتہ چند عشروں کے دوران بھارتی سینما مس کر رہا تھا اس کمی کو یش نے پورا کیا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار یش، فلم کے جی ایف: چیپٹر 2 میں سنجے دت، سریندی شیٹھی اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔

 

Related Articles