بھارتی ادکارہ کی خودکشی کی سوچ پر لب کشائی

چنئی،اپریل.جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے جسمانی نقائص کے مسائل اور اپنی خودکشی کی سوچ پر لب کشائی کردی، لیکن ساتھ میں انہوں نے دونوں کو علیحدہ مسئلہ بھی قرار دیا۔الیانا جسم کے نقائص سے متعلق بیماری پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششوں سے متعلق کافی بات کرتی رہی ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام لائیو پر اپنے متعلق شائع ایک مضمون پر مایوسی کا اظہار کیا۔ میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اس واقعے پر سوال کے جواب میں الیانا کا کہنا تھا کہ میں نے اس آرٹیکل کو دیکھا، کیونکہ کئی لوگوں نے مجھے پیغامات بھیجے کہ ہم آپ کے بارے میں یہ سب نہیں جانتے تھے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس آرٹیکل کا مطلب نیک نیتی پر مبنی تھا، تاہم مجھے اس سے پریشانی بھی ہوئی کیونکہ اس میں بہت سی چیزیں سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کی گئی تھیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جی میرے ساتھ جسمانی مسائل تھے، یہ اس وقت سے تھا جب میں 12 سال کی تھی، شاید مجھ میں بہت ہی خود احساسی تھی۔ اور یہ سب ایک پہلو ہے۔ انہوں نے آرٹیکل سے متعلق کہا کہ دوسرا پہلو خودکشی سے متعلق ہے، یہ انتہائی حساس موضوع ہے، کیونکہ میری زندگی میں ایک ایسا وقت بھی تھا جب میں بہت ہی مایوس تھی، ایسے میں میں خودکشی کا سوچ رہی تھی، تاہم اس سب کا تعلق پہلے والے مسئلے سے نہیں ہے۔ الیانا نے واضح کیا کہ یہ میری زندگی کے دونوں علیحدہ علیحدہ مسائل تھے، اور مجھے اچھا نہیں لگتا کہ کوئی ان دونوں کو یکجا کریں۔

 

Related Articles