بالی وڈ کے معروف اداکار اچانک چل بسے

ممبئی،اپریل۔بالی وڈ اداکار اور اسکرین رائٹر شیو کمار سبرامنیم انتقال کرگئے۔ میڈیا کے مطابق اداکارو اسکرین رائٹر شیو کمار کی موت اتوار کی رات ممبئی میں ہوئی تاہم ان کے انتقال کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ ان کی آخری رسومات پیر کی صبح ادا کردی گئی ہیں۔ شیو کمار کی موت پر دوستوں اور بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔رپورٹس کے مطابق اداکار شیو کمار نے 2014 میں کرن جوہر کی مشہور فلم 2 اسٹیٹس میں عالیہ بھٹ کے والد کا کردار نبھایا تھا جسے کافی پزیرائی بھی ملی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کی جس میں نیل پالش، راکی ہینڈسم، ہچکی، ہیپی جرنی، رسک، پرہار، انگلی، بینگستان، کمینی، اسٹینلے کا ڈبہ شامل ہیں۔

Related Articles