سدھارتھ کی موت: ’شہناز گِل حواس کھو بیٹھیں‘

ممبئی،۴ستمبر,معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 سے مقبول ہونے والی پنجابی گلوکارہ و اداکارہ شہناز گِل کی اپنے گہرے دوست سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شہناز گِل کی بھائی کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں شہناز گِل کو ماسک لگائے بکھرے بالوں کے ہمراہ روتے ہوئے اور سکتے کی حالت میں دیکھا گیا ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن کے مطابق شہناز گِل بھائی کے ہمراہ سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات کے لیے روانہ ہیں۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر نے اداکارہ کو شدید صدمہ پہنچایا ہے جبکہ شہناز گِل کے والد نے میڈیا کو بتایا تھا کہ شہناز کا بْرا حال ہے اور وہ اپنے حواس کھو بیٹھی ہے۔خیال رہے کہ شہناز گِل سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں کہ اْنہوں نے اپنے بگ باس کے ساتھی اور قریبی دوست سدھارتھ شکلا سے شادی کر لی ہے۔واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی اور پھر محبت میڈیا کی زینت بنی رہی۔

Related Articles