پریانکا چوپڑا نے اب تک اپنی بیٹی کا نام کیوں نہیں رکھا؟ وجہ سامنے آگئی
ممبئی،اپریل۔ بالی و ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کی جانب سے اپنی بیٹی کا نام تاحال نہ رکھنے کی وجہ سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری میں پریانکا اور نک جونس کے ہاں مصنوعی حمل کاری(سروگیسی) کے ذریعے بیٹی کی پیدائی ہوئی اور جنس کی تصدیق اداکارہ کی کزن میرا چوپڑا نے کی کیوں کہ جوڑی کی جانب سے اب تک وضاحت پیش نہیں کی گئی کہ آیا ان کے ہاں بیٹا ہوا یا بیٹی، علاوہ ازیں جوڑی نے بچی کا تاحال نام بھی نہیں رکھا ہے۔فلموں اور اسٹارز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے بیٹی کا نام اب تک نہ رکھنے کی وجہ بتائی ہے کہ پریانکا کو ان کے خاندان اور دوستوں نے بہت سے نام مشورے کو طور پر پیش کیے لیکن اداکارہ کو کوئی نام پسند نہیں آیا، وہ اپنی بچی کا نام ایسا رکھنا چاہتی ہیں جو ان کے دل کو متاثر کرے اور سب سے منفرد ہو۔پریانکا چوپڑا کے دل کو اب تک کوئی نام نہیں بھایا اسی سبب بیٹی کا نام رکھنے میں تاخیر ہورہی ہے۔ ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکارہ کے شوہر امریکی ہیں تو بیٹی، میاں بیوی دونوں کی روایات اور ثقافت میں تربیت حاصل کریں گی۔