نوجوان نے اپنی من پسند موٹر سائیکل ‘ایک روپے کے لاکھوں سکے جمع کرکے خرید لی
دہلی،مارچ۔بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی من پسند موٹر سائیکل’ایک روپے کے لاکھوں سکے جمع کرکے خرید لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے رہائشی بوپاتھی 2 لاکھ 60 ہزار روپے کی رقم ایک روپے کے سکوں کی صورت میں لیکر موٹر سائیکل خریدنے کیلئے شوروم پہنچے جسے گنتی کرنے میں حکام کو 10 گھنٹے لگے۔رپورٹس کے مطابق بوپاتھی اتنے سارے ایک روپے کے لاکھوں سکے وین میں رکھ کر شوروم آئے جبکہ انہیں ایک ٹرالی میں رکھ کر گاڑی سے نیچے اتارا گیا۔میڈیا کے مطابق نوجوان نے اپنی پسندیدہ بائیک خریدنے کے لیے مطلوبہ رقم 3 سال سے زائد عرصے میں جمع کی۔اطلاعات کے مطابق، شوروم کا منیجر شروع میں اتنے سکے قبول کرنے میں ہچکچا رہا تھا لیکن پھر نوجوان کو مایوس نہ کرنے کا سوچا اور رقم رکھلی،منیجز کا کہنا تھا کہ میں نے آخرکار بوپاتھی کے خواب کو پورا کرنے کیلئے سکے قبول کیے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ کل 10 لوگوں نے رقم گنی جس کے بعدبوپاتھی اپنے دوستوں کے ہمراہ رات 9 بجے کے قریب موٹر سائیکل لے کر روانہ ہوئے۔