برلا نے تین نوجوانوں کے ڈوبنے کے واقعہ پر موقع پر پہنچ کر حساسیت کا مظاہرہ کیا

جے پور، مارچ۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کی دیر رات ضلع کوٹہ کے کنہاڑی میں تین نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اور کہا کہ رات گئے تک موقع پر کسی افسران کا نہ پہنچنا انتہائی تشویشناک ہے۔مسٹر برلا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا کہ کوٹہ کے کنہاڑی میں تین نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کی اطلاع دیر رات 12.30 بجے موقع پر پہنچے اور نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دوپہر 3.30 بجے پیش آیا لیکن رات گئے تک انتظامیہ کا کوئی اعلیٰ اہلکار موقع پر نہیں پہنچا جو کہ تشویشناک ہے۔ ایسے واقعات میں حساسیت سے کام لیاجانا چاہیے۔انہوں نے کہا’’خاندانوں کو یقین دلایا کہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے فوری کارروائی کے لیے کہا ہے۔ نوجوانوں کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں کی جائیں گی‘‘۔قبل ازیں مسٹر برلا نے کوٹہ بنڈی حلقہ میں اپنے قیام کے دوران کیتھون میں ہولی کے موقع پر منعقد شری وبھیشن میلے میں ہیرانیاکشیپ کے پتلے جلانے کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ظلم پر مذہب کی فتح، باطل پر حق اور ناانصافی پر انصاف کی علامت ہے اور ہمیں بھلائی اور فلاح کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔

Related Articles