کرینہ کپور بھی ویب ڈیبیو کیلئے تیار

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان بھی جلد ہی ویب ڈیبیو دینے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی فلم نگری کے تمام بڑے ستارے ایک کے بعد ایک ڈیجیٹل ورلڈ میں انٹری دیتے جارہے ہیں۔او ٹی ٹی کی دنیا میں تازہ ترین انٹری بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کی ہوئی ہے، اْنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویب ڈیبیو کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ جاپانی مصنف کیگو ہیگاشینو کے لکھے ہوئے تھرلر ناول ’ڈیوشن آف سسپیکٹ ایکس‘ کے ہندی ورڑن کے ساتھ اپنا ویب ڈیبیو دیں گی۔کرینہ کپور خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ کو اپنی نئی فلم کی کاسٹ کے ساتھ ایک میز پر بیٹھے فلم کی اسکرپٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیواور تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اور اس طرح یہ آغاز ہوتا ہے‘۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ’سْجوئیگھوش کی ہدایتکاری میں ٹوئیلوتھ اسٹریٹ انٹرٹینمنٹ اور ناردرن لائٹس فلمز کی جانب سے، باؤنڈ اسکرپٹ اور کراس پکچرز کے اشتراک سے ایک نیٹ فلکس اوریجنل پراجیکٹ پیش کیا جارہاہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ’سْجوئے گھوش اور تھامس کم کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے پروڈیوسرز جے شیوکرامانی اور اکشائی پوری ہیں‘۔کرینہ کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ویب ڈیبیو کے حوالے سے کہا کہ’وہ کئی وجوہات کی بناء پر اس پروجیکٹ کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہیں‘۔

Related Articles