سدھو کو الیکشن میں شکست، سوشل میڈیا پر ارچنا پورن پر میمز

ممبئی،مارچ۔بھارت کی چار ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر جہاں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گفتگو کی بھرمار تھی وہیں اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں رہیں۔لیکن اس کی وجہ سیاسی نہیں بلکہ کرکٹر سے سیاستدان بننے والے نوجوت سنگھ سدھو ہیں جو کہ پنجاب میں امرتسر کی نشست پر الیکشن ہار گئے ہیں۔جس کے فوری بعد ارچنا کے میمز سوشل میڈیا پر نظر آنے لگیں، جس میں فینز کا کہنا تھا کہ اب تو ارچنا کی جاب مشکل میں ہے کیونکہ اب سدھو پاجی واپس آجائیں گے اور آرچنا جی کو واپس جانا ہوگا۔ایک صارف نے ارچنا کی حالت پر یہ میمز شیئر کی اور لکھا اس وقت ارچنا پورن سنگھ حالت ایسی ہے۔ایک اور صاف نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو پنجاب الیکشن میں ہار گئے، ارچنا پورن سنگھ کو کپل شرما شو میں اپنی سیٹ جانے کا ڈر ہے۔یاد رہے کہ ارچنا آجکل کپل شرما کے شو میں نوجوت سنگھ سدھو کی عدم موجودگی میں شرکت کررہی ہیں۔

Related Articles