آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

ممبئی،مارچ. بالی ووڈ کے لیجنڈری آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔آج سے دو سال قبل اپریل 2022 میں انتقال کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی آخری فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ کی ریلیز کی تاریخ جاری کردی گئی۔کئی سپر ہٹ اور یاد گار فلموں جیسے’’بوبی‘‘، ’’کپور اینڈ سنز‘‘اور’’اگنی پتھ‘‘ وغیرہ میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار رشی کپور کو مداح آخری بار دوبارہ سے اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔میڈیا کے مطابق فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ میں رشی کپور کے علاوہ اداکار پاریش راول، جوہی چاؤلہ، سہیل نیر، تارک رائنا، ستیش کوشک و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر 31 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ آنجہانی اداکار رشی کپور 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوکر چل بسے تھے۔

Related Articles