عالیہ بھٹ کی جائیداد کتنی اور وہ ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟
ممبئی،فروری۔بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی آج ریلیز ہو رہی ہے جو ان کی 20 ویں فلم ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عالیہ لیڈی مافیا گنگوبائی کے کردار میں نظر آئیں گی لیکن یہ فلم ریلیز سے قبل ہی کافی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ گنگوبائی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں گنگوبائی کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے، اس کے بعد سپریم کورٹ نے فلم بنانے والوں کو فلم کا نام تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں عالیہ کے بارے میں کچھ خاص باتیں۔عالیہ کی پیدائش 15 مارچ 1993 کو ممبئی میں ہوئی، وہ فلمساز مہیش بھٹ اور اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی ہیں، ان کے والد گجراتی اور والدہ جرمن ہیں جب کہ عالیہ کے پاس برطانوی شہریت ہے۔عالیہ کی ایک بڑی بہن شاہین ہیں، اداکارہ پوجا بھٹ اور راہول بھٹ عالیہ کے سوتیلے بہن بھائی ہیں۔ ان کے کزن عمران ہاشمی اور موہت سوری ہیں جب کہ پروڈیوسر مکیش بھٹ عالیہ کے چچا ہیں۔عالیہ بھٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2012 میں کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیا۔ اس فلم میں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا بھی مرکزی کردار میں تھے۔ اداکارہ نے اس فلم کے لیے 16 کلو وزن کم کیا تھا جب کہ فلم سنگھرش (1999) میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا۔ گنگوبائی کاٹھیاواڑی آج ریلیز ہو رہی ہے، یہ فلم کافی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ عالیہ کا کہنا ہیکہ انہیں تنازعات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔اداکارہ کی اب تک 20 فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں جن میں سے عالیہ 14 فلموں میں مرکزی کردار میں تھیں۔ ان کی چند سپر ہٹ فلموں میں رازی، بدری کی دلہنیا، 2 اسٹیٹس اور ڈیئر زندگی شامل ہیں۔عالیہ کو اب تک 12 ایوارڈ مل چکے ہیں جن میں سے 4 فلم فیئر ایوارڈز ہیں۔ ہائی وے – بہترین اداکارہ (2014)، رازی – بہترین اداکارہ (2019)، گلی بوائے – بہترین اداکارہ (2020)، اڑتا پنجاب (2017)۔عالیہ اور رنبیر 2017 سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور جلدی شادی کرنے والے ہیں۔اداکارہ کا نام کئی لوگوں سے جڑا ہے جن میں بالی وڈ اداکار سدھارتھ اور ورون کے نام بھی شامل ہیں۔ عالیہ بھٹ کی کل جائیداد 74 کروڑ ہے اور وہ ایک فلم کے لیے تقریباً 15 کروڑ روپے لیتی ہیں جب کہ اداکارہ کی اشتہار کی توثیق کی فیس ایک سے 3 کروڑ تک ہے۔