یوپی کے لئے تبدیل اقتدار ناگزیر:مایاوتی
لکھنؤ:فروری۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اتوار کو یوپی میں تیسرے مرحلے کی ووٹنگ میں رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کے لئے تبدیل اقتدار بہت ہی ضروری ہے۔بی ایس پی سپریمو نے اپنے یک بعد دیگر کئی ٹوئٹس میں لکھا’یوپی کے 16اضلاع کی 59سیٹوں پر آج تیسرے مرحلے کی ووٹنگ میں سبھی بڑھ چڑھ کر اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور اپنے ووٹ سے اپنی فلاح کا راستہ خود طے کریں۔اس کے ساتھ ہی حکمراں جماعت کی تمام قسم کے جھوٹے اور مسلسل فریب سے نجات کے لئے یوپی میں اقتدار کی تبدیلی ضروری ہے۔انہوں نے آگے مزید لکھا’ یوپی کے خاص کر غریبوں کو اور غریب بنانے والی ان کی غلط پالیسیوں پر اب اور زیادہ اعتماد کرنے کے بجائے وعدہ نبھانے والی بی ایس پی پر ہی مپورا اعتماد صحیح متبادل ہے۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا’اپنے عزت و اکرام کے ساتھ پرامن طریقے سے معمولی روزگار بھی نہ دستیاب کراپانے والی بی جے پی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ بلکہ جو روزگار تھے وہ بھی زیادہ تر چھن گئے ہیں۔ سب سے پہلے روزی روٹی کی ذمہ داری یہی وقت کی سب سے بڑی مانگ ہے۔