بولی وڈ حسیناؤں کے ناموں کے معنی بھی ان کی طرح دلچسپ و حسین

ممبئی ،فروری۔ بولی ووڈ اداکاراؤں کے پاکستانی سمیت دنیا بھر میں مداح موجود ہیں لیکن وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے نام کے مطلب سے واقف نہیں ہوں گے ، بولی وڈ کی چند مشہور حسیناؤں کے ناموں کے پیچھے چھپے معنی بھی انہیں کی طرح خوبصورت اور دلچسپ ہیں۔میڈیاکے مطابق کرینہ کپور جوسیف علی خان کی اہلیہ ہیں اور بولی وڈ کی بے بو کی فین فالونگ پوری دنیا میں موجود ہے ،کرینہ کپور کے نام کا مطلب ’’ پھول، معصوم یا خالص‘‘ ہونے کا ہے، جو کہ ان کی شخصیت سے ہو بہ ہو میل کھاتاہے۔حال ہی میں وکی کوشل کی دلہن بننے والی کترینہ کیف آج کل سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،’’ کترینہ‘‘ کا لفظ جرمن زبان کا ہے جس کے معنی ’’خالص‘‘ کے ہیں۔’’ کنگنا رناوت ‘‘ جو کہ اکثر اپنے بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں ، ان کے نام کا ہندی میں مطلب ’’ چوڑی‘‘ یا ’’ کنگن‘‘ کے ہیں۔ کم وقت میں شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ ’’ یامی گوتم‘‘ کے نام کا مطلب ’’ اندھیرے میں روشنی ‘‘ ہے۔بولی وڈ اداکارہ ’’ اننیا پانڈے ‘‘ کا نام بھی کافی دلچسپ ہے کیونکہ یہ سنسکرت سے نکلا ہے جس کے معنی ’’ بے مثال ‘‘ ہیں۔سوناکشی سنہا کے نام سے ہر کوئی واقف ہے لیکن ان کے چاہنے والوں نے کبھی یہ نہیں سوچا ہو گا کہ انکے نام کا مطلب کیا ہے ،سوناکشی دراصل ’ہندو مذہب‘ سے ہی منسلک ہے اور اس کیمعنی ’’ سنہری آنکھوں والی ‘‘ والی کے ہیں ، جو ان کی خوبصورت آنکھوںکے عین مطابق ہے۔اداکارہ کائرہ ایڈوانی کے نام کا مطلب بھی دلچسپی سے بھر پور ہے ، کائرہ کا اٹالین زبان میں مطلب ’’ روشن‘‘ ہے ، ہندی میں اس کے معنی ’’ خدا کا قیمتی تحفہ ‘‘ کے ہیں جبکہ کورین زبان میں اس کی تشریح ’’ سورج کی پہلی کرن‘‘ کے طور پر کی جاتی ہے۔

Related Articles