بگ باس سیٹ پر سلمان خان، شہناز گل میں کیا کیا بات ہوئی؟

ممبئی،فروری۔ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی والدہ سے رابطے میں رہنے کا انکشاف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ایک طرف شہناز گل کو زندگی میں آگے بڑھنے کا کہا تو ساتھ ہی یہ بھی بتادیا کہ سدھارتھ شکلا کی والد سے رابطے میں ہوں اور انہیں فون کرتا رہتا ہوں۔بگ باس 15 کے گرینڈ فائنل قسط مین سلمان خان نے سدھارتھ شکلا کی مبینہ گرل فرینڈ شہناز گل سے بات کی اور اْن کی تعریف کی، ساتھ ہی انہیں زندگی میں ’مووآن‘ کرنے کا کہہ دیا۔اس موقع پر بالی ووڈ کے بھائی جان نے شہناز گل کو مخاطب کرکے کہا کہ ’مجھے پتا ہے تمہارے لیے یہ بہت مشکل رہا، یہ تو سب کے لیے مشکل رہا ہے، سدھارتھ کی ماں اور تمہارے لیے سب سے زیادہ مشکل رہا ہے‘۔انہوں نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ سدھارتھ کی ماں سے فون پر بات ہوتی ہے، تو بس اب آگے بڑھو اور زندگی انجوائے کرو۔سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ جس حساب سے میں شہناز کو دیکھ رہا ہوں، اس وقت خوش ہوں کہ وہ زندگی میں آگے بڑھ رہی ہے اور مجھے احساس ہے کہ یہ آج کے بعد بہت آگے جائے گی، بس اب زندگی میں آگے بڑھو، پوری زندگی ابھی تمہارے پاس ہے۔شو کے دوران سلمان خان اور شہناز گل نے دلچسپ لمحات شیئر کیے، انہوں نے بھائی جان کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ کترینہ کیف سے متعلق بات بھی کی۔شہناز گل نے کہا کہ میں پنجاب کی کترینہ کیف سے بھارت کی شہناز گل بن گئی ہوں کیونکہ اب بھارت کی کترینہ کیف تو پنجاب کی کترینہ کیف بن چکی ہے۔اس پر سلمان خان نے کہا کہ اور سب اچھا ہے، سب خوش ہیں، تو شہناز گل نے کہا سر آپ خوش رہو بس، سوری میں زیادہ تو نہیں بول رہی۔

Related Articles