اننیا پانڈے اپنی فلم گہرائیاں کی ہیروئن کی دل شکستگی کے معاملے پر دل گرفتہ

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ ان کی فلم گہرائیاں میں ان کا کردار ‘ٹیا’ میں سب کچھ ہے لیکن یہ سب کچھ بہت سرسری سا ہے۔اس فلم میں ٹیا کی منگنی زین (سدھانت چترویدی) سے ہوجاتی ہے، لیکن زین کی اپنی کزن علیشا (دییپکا پڈوکون) کے ساتھ افیئرز شروع ہوجاتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اننیا پانڈے نے کہا کہ ان کے ساتھ اس قدر دل شکستگی کا معاملہ نہیں جس قدر ٹیا کے ساتھ ہوا، انہوں نے اسکول میں اپنے ڈرامائی بریک اپ کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ مس مالینی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اننیا پانڈے نے کہا کہ دل ٹوٹنے کا معاملہ نوجوانی میں بھی ہوا، لیکن یقیناً وہ اسکول کے دور جیسا نہیں تھا جب لوگ آپ کو دھوکا دیتے اور آپ تھپڑ جھڑ دیتے تھے، یہ سب کچھ بڑا ڈرامائی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اننیا پانڈے، بالی ووڈ کے سینئر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اپنا فلمی کردار ٹیا اور اپنی بھروسہ کرنے والی عادت کے بارے میں بات کی ہے۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اس پوسٹ میں لکھا کہ محبت وہ نہیں جیسا کہ آپ کہتے ہیں، بلکہ یہ وہ ہے جو آپ کرتے ہیں، ٹیا سے ملیے جو کہ میرے دل کا ایک ٹکڑا ہے۔

Related Articles