بھارتی اداکارہ منورل ٹھاکر کورونا میں مبتلا

ممبئی،جنوری۔بھارتی اداکارہ و ماڈل منورل ٹھاکر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں، جس کے بعد انہوں نے خود قرنطینہ کرلیا ہے۔ فلم ’جرسی‘ کی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق بتایا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منورل نے ایک نوٹ تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، مجھ میں اس کی علامات کی شدت تو کم ہے لیکن میں بہتر محسوس کررہی ہوں۔‘منورل نے مزید لکھا کہ ’میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اس وقت اپنے معالج کی جانب سے بتائے گئے تمام اقدامات کر رہی ہوں۔‘ساتھ میں انہوں نے حال ہی میں خود سے ملنے والوں سے درخواست کی ہے وہ بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروالیں۔ واضح رہے کہ منورل ٹھاکر فلم جرسی میں شاہد کپور کے مقابل اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ مذکورہ فلم 31 دسمبر کو ریلیز ہونی تھی، تاہم کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر اسے غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

Related Articles