کرینہ اور امریتا کورونا سے صحت یابی کے بعد تنقید کی زد میں
ممبئی،جنوری بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ امریتا اروڑا کورونا وائرس سے صحت یابی کے فورا بعد دوبارہ پارٹی کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔میڈیا کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو کورونا سے صحت یابی کے بعد اپنے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ کرسمس کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کرینہ اورامریتا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ جس دن ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا اسی دن پارٹی کرنے پہنچ گئیں۔ایک اور صارف نے کہا کہ دوبارہ پارٹی شروع اس ہی پارٹی میں تو کورونا ہوا تھا۔صارفین کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کو اب زیادہ احتیاط کرنی چاہئیے۔اس سے قبل بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے اومیکرون ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔