خاتون نے دوران پرواز کوروناکی تشخیص پرخود کو جہازکے واش روم میں آئسولیٹ کرلیا

شکاگو،جنوری امریکی خاتون نے دوران پروازکورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو جہاز کے واش روم میں 5 گھنٹوں تک آئسولیٹ کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی اسکول ٹیچر ماریسا فوٹیو کو 20 دسمبر کو شکاگو سے آئس لینڈ کے شہر ریکاوک جاتے ہوئے دوران پرواز اپنیگلے میں درد محسوس ہوا۔رپورٹس کے مطابق خاتون نے ریپڈ ٹیسٹ کٹ کا استعمال کیا تو ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے بقیہ سفر (تقریباً 5 گھنٹے) ہوائی جہاز کے واش روم میں سیلف آئسولیشن میں گزارا، اس دوران ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے انہیں کھانا اور مشروبات فراہم کیے۔رپورٹس کے مطابق یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا خاتون نے فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا یا نہیں۔ماریسا فوٹیو نے 5 گھنٹے ہوائی جہاز کیواش روم میں سیلف آئسو لیشن کی ویڈیو بھی بنائی اور ٹک ٹاک پر اپ لوڈ بھی کی جسے 40 لاکھ سیزیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی خاتون آئس لینڈ پہنچتے ہی ہوٹل میں سیلف آئسولیشن میں چلی گئیں۔واضح رہے کہ ان نوں امریکا میں کورونا نے دوبارہ پنجے گاڑ لیے ہیں۔

Related Articles