سعودی اداکارہ کی فلیٹ سے لاش برآمد
قاہرہ،دسمبر۔قاہرہ میں مقیم 24 سالہ سعودی اداکارہ اریج عبداللّٰہ کی اپنے فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کی ملازمہ نے انہیں جب فلیٹ میں اتوار کے روز مردہ حالت میں پایا تو فوری پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قتل کا کوئی شبہ نہیں ہے اور امکان ہے کہ یہ طبعی موت ہے۔کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیجا گیا، جس نے موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے فوری پوسٹ مارٹم کا حکم دیا۔اداکارہ کو نیند کے دوران پلمونری ایمبولزم کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔میت کو تدفین کے لیے سعودی عرب بھجوانے اور آخری رسومات کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔